گورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلعی انتظامیہ کرم کی جانب سے اہلیان ڈنڈر ، شاح دولت خیل، بوشہرہ اور مالی خیل کے مشرانوں کے ساتھ علاقے کے موجودہ آمن و امان کے حوالے سے آمن جرگے کا انعقاد کیا
جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم نثار احمد خان PSP اور ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سمیت چیدہ چیدہ علاقائی مشران نے شرکت کی اور موجودہ آمن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی
آمن جرگے میں مشرانوں نے آمن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مشران نے متفقہ طور پر علاقے کے عوام کو یہ پیغام دیا کہ ہم سب مشران ضلع کرم میں قیام امن پر متفق ہیں اور امن کو پائیدار بنانے کے لیے مقامی پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور جملہ سیکیورٹی اداروں کو امن و امان کی مد میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور ایک دوسرے کے ساتھ گاؤں کی سطح پر خصوصی نشست کرانے پر بھی اتفاق کر لیا.
اس موقع پر ڈی پی او کرم نثار احمد خان اور ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود نے آمن جرگے کے مشران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے ریونیو کمیشن کے ذریعے بوشہرہ کے شاملاتی اراضی کی تقسیم پر کام تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد اس مسئلے کا پُرامن حل نکال دیا جائے گا اور جس سے ضلع بھر میں مستقل بنیادوں پر پائیدار امن برقرار ہو جائے گا۔