مردان سے تعلق رکھنے والے حبیب گل نے مسٹر پاکستان کا اعزاز حاصل کرلیا گذشتہ دنوں لاہور میں ہونیوالے مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے تن سازوں نے بھی حصہ لیا ، ان میں اسی کلوگرام میں شہزاد خان نے جونئیر مسٹرپاکستان میں گولڈ میڈل ، ستر کلوگرام میں روخان خان نے گولڈ میڈل ، پچھتر کلوگرام کے مقابلوں میں خیبرپختونخواہ کے اسماعیل خان نے سلور میڈل جبکہ مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں طلحہ نے سلور میڈل حاصل کرلیاخیبرپختونخواہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اعجاز خان اور تاج محمد نے مردان سے تعلق رکھنے والے تن ساز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقتوں میں خیبر پختونخواہ کے تن ساز مزید کامیابیا ں سمیٹیں گے